حیدرآباد23نومبر(یواین آئی)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی 24نومبرکو حیدرآباد پہنچیں گی۔
وہ اپنے فرزندرائحان واڈرا کے علاج کے سلسلہ میں تلنگانہ کے دارالحکومت پہنچ
رہی ہیں۔
قبل ازیں بھی انہوں نے شہر کے سب سے بڑے آنکھوں کے ایل وی پرساد آئی اسپتال میں اپنے فرزند کی آنکھوں کا معائنہ کروایا تھااور اب ایک مرتبہ پھر وہ اپنے فرزند کے علاج کے لئے شہر آرہی ہیں۔