نئی دہلی/25اپریل(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس نے وارانسی سیٹ سے پی ایم مودی کے خلاف اپنے امیدوار کا اعلان کردیا ہے، اس سیٹ سے پہلے پرینکا گاندھی کے الیکشن لڑنے کی خبر آرہی تھی، لیکن آج کانگریس پارٹی نے اس سیٹ سے اجے رائے کا نام فائنل کردیا ہے، بتادیں کہ اجے رائے 2014 میں بھی اس سیٹ سے کانگریس کے امیدوار رہے ہیں، اب وارانسی سیٹ پر اہم مقابلہ بی جے پی سے مودی ، سماج وادی سے پارٹی-بی ایس پی اتحاد سے شالینی یادو اور کانگریس سے اجے رائے میدان
میں ہے-
اجے پچھلی بار (2014) میں تیسرے مقام پر آئے تھے، جبکہ سال 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں اجے نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا، اور انہیں 1 لاکھ 23 ہزار ووڈ ملے تھے-