فتح پور(یوپی)/6اپریل (ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حب الوطنی کو ایشو بنار ہی ہے، جبکہ غریبوں-کسانوں سے جڑے اصل مسئلوں کو نظر انداز
کررہی ہے-
کانگریس امیدوار راکیش سچن کے لیے اجلاس کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ جب بھی انتخاب آتے ہیں ، حب الوطنی کا مسئلہ اٹھایا جاتا ہے لیکن کسانوں ، بے روزگاروں اور خواتین کی حفاظت جیسے اہم مسئلوں پر بات نہیں کرتے ہیں-