امیٹھی/27مارچ(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے مدنظر کانگریس جنرل سکیرٹری پرینکاگاندھی نے اترپردیش کی کمان اب اپنے ہاتھ میں لے لی ہے، چہارشنبہ کو امیٹھی پہنچی، پرینکا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ لوک سبھا انتخاب لڑ سکتی ہیں، پرینکا سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ لوک سبھا
انتخابات لڑیں گی؟ اس پر پرینکا نے کہا ، میں نے ابھی تک فیصلہ نہیں لیا، اگر میری پارٹی کہے گی تو میں ضرور الیکشن لڑوں گی- میری خواہش پارٹی کے لیے کام کرنے کی-
پرینکا گاندھی کا انتخابی قافلہ آج اپنے بھائی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کے انتخابی حلقے امیٹھی کے مسافر خانہ اے ایچ انٹر کالج پہنچا.