: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
محترمہ واڈرانے جمعرات کو کہا میں اتر پردیش پہنچنے کے لیے بھارت جوڑونیائے یا ترا کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی، لیکن بیماری کی وجہ سے مجھے آج ہی اسپتال میں داخل ہو نا پڑا۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے
کہا میں جیسے ہی بہتر محسوس کروں گی، میں اس سفر میں شامل ہو جاؤں گی۔ تب تک میں چند ولی۔ بنارس پہنچنے والے تمام یاتریوں ، میرے ساتھیوں اور اتر پردیش کے پیارے بھائیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں، جو پوری تندہی سے یاترا کی تیاری کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کل یہ یا تر اسا سارام میں تھی۔ اس کے بعد راہل گاندھی کی یا تر اموہنیا کے راستے چند ولی میں داخل ہو گی۔