نئی دہلی،10اپریل(ایجنسی)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندی واڈرا نے کہا ہے کہ امیٹھی ان کے والد اور سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی"کرم بھومی" رہی ہے اس لئے اس علاقے سے ان کا دل کا رشتہ ہے۔ محترمہ واڈرا نے بدھ کو ٹویٹ کیا"کچھ رشتے دل کے ہوتےہیں۔آج بھائی کی نامزدگی کے لئے پورا خاندان موجود تھا۔میرے والد کےلئے یہ کرم بھومی تھی ،یہ ہمارے لئے پاکیزہ مقام ہے۔"
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">پارٹی کی مشرقی اترپردیش کی جنرل سکریٹری اپنے بھائی اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی نامزدگی کے دوران ان کے پارلیمانی حلقے اترپردیش کے امیٹھی میں آج دن بھر اپنے پورے خاندان کے ساتھ موجود رہیں۔مسٹر گاندھی جب قافلے کے ساتھ پرچہ نامزدگی بھرنے جارہے تھے اس دوران بھی محترمہ پرینکا اپنی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ ان کے پاس ہی کھڑی ہوکر امیٹھی کے لوگوں کا شکریہ ادا کررہی تھیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کےساتھ نامزدگی کےلئے نکلے قافلے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں۔