نئی دہلی/8مئی(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کا سیاسی جنگ عروج پر ہے، اس درمیان کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے چہارشنبہ کو دہلی میں ایک جلسہ کے دوران پی ایم مودی کو چینلج دیا، پرینکا نے کہا کہ ایک دہلی کی لڑکی آپ کو چینلج دے رہی ہے، انتخابات کے آخری دو مرحلے نوٹ بندی ، جی ایس ٹی اور
خواتین کی حفاظت پر لڑیں-
پرینکا نے آگے کہا کہ انتخاب ان دعوں پر لڑیں جو آپ نے ملک کے نوجوانوں سے کیے تھے، کانگریس کی رہنما پرینکا نے کہا نوجوانوں سے جو جھوٹے وعدے کیے، ان پر انتخاب کے آخری مرحلے لڑیں، پرینکا نے مودی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ انکی حالت ایسے بچے کی طرح ہوگئی ہے جس نے اپنا ہوم ورک نہیں کیا -