پرینکا گاندھی Priyanka Gandhi کے اندور دورے کے دوران ایک نظارہ دیکھنے کو ملا، پرینکا جب سرک سے گذر رہی تھی تبھی کچھ لوگ مودی-مودی کے نعرے لگانے لگا، پرینکا اپنی کار سے اتر کر مودی سپوٹرس سے ملنے جاپہنچی اور انہوں نے ان سے ہاتھ ملایا، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جسکو لوگ کافی شیئر کررہے ہیں، ایم پی کانگریس نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے، جسکو 3 ہزار سے زیادہ لائکس اور ری-ٹیوٹ ملے ہیں،
ایم پی کانگریس نے ویڈیو ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا، اندور میں کچھ لوگوں نے مودی مودی کے نعرے لگائے تو پرینکا نے کار سے اتر کر نعرے لگانے والوں سے ہاتھ ملایا اور کہا، آپ اپنی جگہ میں میری جگہ آل دی بیسٹ، اسے کہتے ہیں ملک کی مٹی ، ملک کی عوام اور ملک کے ذرہ ذرہ سے پیار، کاش --مودی بھی ملک کو سمجھ پاتے.