the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:08دسمبر(یواین آئی) مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ زرعی اصلاحات کے نام پربنائے گئے نئے تین زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کے بھارت بند کی حمایت میں سڑکوں پر اترے کانگریسی لیڈروں و کارکنوں کی گرفتاری پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کہا کہ'کسانوں کی یہ تحریک آپ کی تھالی اور اپنی تھیلی بھرنے والوں کے درمیان کی لڑائی ہے'۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے منگل کو کسانوں کے بھارت بند کی حمایت میں ریاست کی سڑکوں پر اترے کانگریسی لیڈر وں و کارکنوں کی گرفتاری کے ضمن میں اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا' کسانوں کا ساتھ دینے کے لئے آج پورے اترپردیش میں



کانگریس کارکنوں اور ذمہ داروں کو نظر بند یا گرفتار کیا جارہا ہے۔
سخت ٹھنڈ میں سڑکوں پر بیٹھے کسانوں کے لئے کھیتی،کسانی اور ای ایس پی بچانے کے لئے یہ' کرو یا مرو'کی لڑائی ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ کانگریس کارکنان آخری دم تک کسانوں کے ساتھ ہیں۔ جو کسان اپنی محنت سے فصل اگا کر ہماری تھالی بھرتے ہیں۔ ان کسانوں کو بی جے پی حکومت اپنے ارب پتی دوستوں کی تھیلی بھرنے کے دباؤ میں بھٹکا ہوا بتا رہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ جدوجہد آپ کی(عوام الناس) تھالی بھرنے والوں اور ارب پتیوں کی تھیلی بھرنے والوں کے درمیان ہے ۔کانگریس لیڈر نے سبھی طبقات کے افراد سے کسانوں کا ساتھ دینے کی اپیل بھی کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.