: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو اتراکھنڈ کے الموڑہ میں جنگل میں لگی آگ بجھانے کے لیے گئے چار فاریسٹ کارکنوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں جنگلات کو آگ سے بچانے اور ہمالیہ کی حفاظت کی درخواست کی محترمہ واڈرا نے کہا "اتراکھنڈ کے الموڑہ میں جنگل کی آگ بجھانے گئے چار کارکنوں کی موت اور بہت سے دوسرے کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی
افسوسناک ہے۔
میں خدا سے سب کے لیے دعا کرتی ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ اور سبھی کو معاوضہ اور ہر سطح پر ممکنہ اقدامات میں ریاستی حکومت سے مدد کی درخواست کرتی ہوں۔
محترمہ پرینکا نے کہا پچھلے کئی مہینوں سے اتراکھنڈ کے جنگلات مسلسل جل رہے ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ہمالیہ کے ایک علاء علاقے میں جنگلات میں سینکڑوں ہیکٹر جنگلات تباہ ہو چکے ہیں۔ ہماچل پردیش میں بھی مختلف مقامات پر جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔