the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نئی دہلی، 17دسمبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش میں خواتین کی حالت زار کے سلسلے میں بھارتیہ جنتاپارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی یہ پہلی ریاست خواتین کے ساتھ جرائم میں سرفہرست ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے میں سب سے نچلی سطح پر محترمہ گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’یہ بات بہت پریشان کن ہے ۔ ایک طرف تو خواتین کے خلاف جرائم میں معاملے میں اترپردیش سب سے اوپر ہے اور دوسری جانب لڑکیاں کی تعلیم کے معاملے میں یہ ریاست سب سے نچلے مقام پر



ہے”۔
انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اس اس کی حکومت نے بیٹیوں کو بچانے اور ان کی تعلیم سے متعلق جو نعرہ دیا ، اس کی منافی اس کی حکومت والی ریاست میں ہی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی والوں کو خود کی بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ نعرے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد بھی شرم کیوں نہیں آتی۔
اس کے ساتھ ہی کانگریس جنرل سکریٹری نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں تعلیم کے شعبے میں ایک سرکاری سروے کے حوالے کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے میں اترپردیش سب سے پھسڈی ، کیرالہ11، 12 ویں تک کی سطح پر سر فہرست۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.