نئی دہلی، 18فروری (ایجنسی) کانگریس نے مودی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت گزشتہ پانچ برس کے دوران نوجوانوں کے لئے ٹھوس کام کرنے کی بجائے ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔
کانگریس کی ترجمان Priyanka Chaturvedi پرینکا چترویدی نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت کے اب تک کے دور اقتدار سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ سماج میں نہ صرف
عدم یکسانیت کو بڑھاوا دے رہی ہے بلکہ اقتصادی ترقی کے خلاف، تعلیم مخالف اور نوجوان مخالف بھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ حکومت نوجوانوں کے لئے کام کرنے کی بجائے ان کے لئے مصیبت بن گئی ہے اور ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔ اس کا ہر برس دو کروڑ نوجوانوں کو ملازمت دینے کا وعدہ جملہ ثابت ہوا ہے اور اس کی بدانتظامی کی وجہ سے نوجوانوں کے سامنے روزگار کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ملک کے 25لاکھ نوجوان پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں ایک اور موقع دینے کی مانگ کرتے ہوئے مسلسل مظاہرہ کررہے ہیں لیکن انکی آواز کو نہیں سنا جارہا ہے۔