نئی دہلی/9جولائی(ایجنسی) کانگریس نے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملہ میں تین قصورواروں کو پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پیر کو کہاکہ اس سے پورے ملک کی خواتین میں تحفظ کے جذبہ کو تقویت ملے گی اور بڑا پیغام جائے گا۔
کانگریس کی ترجمان Priyanka Chaturvedi پرینکا چترویدی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے بڑا پیغام گیا ہے کہ خواتین کے ساتھ جرائم کرنے والے اب بچ
نہیں سکیں گے۔ مجرموں کو اب تک یہ یہی لگتا تھا کہ کتنا بھی بڑا جرم کرلیں اس کے تعلق سے نظرثانی کی عذرداری دائر کرکے بچاجاسکتا ہے لیکن اب یہ واضح ہ وگیا کہ مجرم اب کسی بھی طرح سے بچ نہیں سکیں گے۔عدالت کا یہ فیصلہ خواتین کی حمایت میں ہے اور اس سے پورے ملک کی خواتین میں سیکورٹی جذبہ بڑھا ہے ۔ جو مجرم سوچتے تھے کہ جرم کرنے کے بعد وہ بچ جائیں گے ان کو اس فیصلہ سے سخت جھٹکا لگا ہے۔
عدالت نے 2012کے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملہ میں پھانسی کی سزا کو عمرقید میں تبدیل کرنے کی نظرثانی عرضی خارج کردی ہے۔ عدالت نے گزشتہ برس پانچ مئی کو دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ دی گئی پھانسی کی سزا کو صحیح مانتے ہوئے تینوں قصورواروں کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔