the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست کی یوگی حکومت پر صحافیوں کی سکیورٹی میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی آزادی کے تعلق سے اس کا رویہ قابل مذمت ہے محترمہ گاندھی نے منگل کے روز کہا کہ صحافیوں کو سکیورتی دینے میں یہ حکومت ناکام ثابت ہورہی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ہر ماہ ایک صحافی کا قتل ہورہا ہے۔ انتظامیہ خود صحافیوں کے تئیں ناپسندیدہ رویہ اختیار



کئے ہوئے ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ خبر لکھنے پر ریاست میں مسلسل صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں۔
انہوں نے ریاست میں صحافیوں کے قتل کی تاریخ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ’’19 جون ۔ مسٹر شبھم منی ترپاٹھی کا قتل، 20 جولائی مسٹر وکرم جوشی کا قتل، 24 اگست مسٹر رتن سنگھ کا قتل، بلیا۔ گزشتہ تین مہینوں میں تین صحافیوں کے قتل۔ گیارہ صحافیوں پر خبر لکھنے کے سبب ایف آئی آر درج۔ اترپردیش حکومت کا صحافیوں کی سکیورٹی اور آزادی کے سلسلے میں رویہ قابل مذمت ہے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.