: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی جو خود محلوں میں رہتے ہیں اور شہنشاہ ہیں، میرے بھائی کو جو 4000 کلومیٹر پیدل چل کر آئے انہیں 'شہزادہ' کہتے ہیں۔
سنیچر کے روز گجرات کے بناس کا نٹھا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ واڈرانے کہا وزیر اعظم مودی میرے بھائی کو شہزادہ
کہتے ہیں۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ میرے بھائی نے 4000 کلو میٹر پیدل چل کر ملک کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ ان کی زندگی میں کیا مسائل ہیں۔ اگر شہنشاہ نریندر مودی جی محلوں میں رہتے ہیں تو وہ کسانوں اور خواتین کی بے بسی کو کیسے سمجھیں گے ۔ وہ اقتدار کی طاقت سے مغرور ہیں۔ ۔ ان کے آس پاس کے لوگ ان سے ڈرتے ہیں اور کوئی انہیں کچھ نہیں کہتا یہاں تک کہ اگر کوئی آواز اٹھاتا ہے تو وہ آواز د بادی جاتی ہے۔