نئی دہلی، 11 جون (یواین آئی) دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام ویر سنگھ بڈھوری نے جمعرات کو وزیراعلی اروند کیجری وال سے مطالبہ کیا کہ دہلی میٹرو کے بند ہونے اور دہلی ٹرانسپورٹ (ڈی ٹی سی) بسوں کی کمی کی وجہ سے لاکھوٓں لوگوں کے سامنے آمدورفت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے راجدھانی میں ہزاروں کی تعداد میں موجود نجی بسوں کو
کرایہ پر لے کر سڑکوں پر اتارا جائے۔
وزیراعلی اروند کیجری وال کو آج لکھے گئے خط میں مسٹر بڈھوری نے کہا کہ دہلی کے لاکھوں مسافر اپنی آمدورفت کے لئے روزانہ دہلی میٹرو کا استعمال کرتے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس کی آمدورفت 22 مارچ سے ہی بند ہے۔
دوسری طرف ٹی ٹی سی کے بیڑے میں بسوں کی تعداد بہت ہی کم رہ گئی ہے۔