نئی دہلی 14 ستمبر(یواین آئی)پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل لوک سبھا ممبران کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں کل 18 ممبران پارلیمنٹ کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے کورونا پازیٹیو ممبران پارلیمنٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 13،وائی آر ایس کے دو،شیوسینا کے ایک،دروڑ مونیتر کزگم کے ایک اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک ایم پی شامل ہیں۔
لوک سبھا ممبران کا کورونا ٹیسٹ 13 اور 14 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاوس میں کیا گیا جس میں سے 16 کے 13 ستمبر کو کورونا پازیٹیو
ہونے اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ روڈمل ناگر کے 14 ستمبر کو کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی۔
بی جے پی کی میناکشی لیکھی،پرویش صاحب سنگھ،روڈمل ناگر،ستیہ پال سنگھ،ڈاکٹر رام شنکر کٹھیریا ،پرتاپ راو پاٹل،پردھان برووا،ودیت بارن مہتو،جناردن سنگھ سگریوال،جامیانگ شیرنگ نامگیال،سوکانت مجومدار،سکھبیر سنگھ جونپوریا اور اننت کمار ہیگڑے،شیوسینا کے پرتاپ راو جادو،وائی ایس آر کانگریس کے ایل ریڈیپپا ریڈی اور جی مادھوی،ڈی ایم کے،کے جی سیلوم اور آرایل پی کے ہنومان بینیوال شامل ہیں۔