: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پریاگ راج:21مئی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شہزادوں کو اپنے پریوار سے آگے کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
الہ آباد اور پھولپور سیٹ کے لئے 25 مئی کو ہونے والی ووٹنگ سے قبل پریڈ گراونڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کانگریس کے شہزادے ہندوستان کو گالی
دینے کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں۔ ایس پی اور کانگریس کے شہزادوں کو اپنے پریواری کے آگے کچھ بھی نہیں دکھائی دیتا۔ کانگریس تو آزادی کا پورا سہرہ ایک ہی کنبے کو دینا چاہتی ہے۔
مودی نے کہا جو زندہ دلی میں نے پریاگ راج کے لوگوں میں دیکھی ہے وہ کم ہی لوگوں میں دیکھی ہے۔ آج ہندوستان کا بھی یہ مزاج ہے۔ ہر محب وطن اس سے خوش ہے۔ ایس پی۔ کانگریس اور انڈیا اتحاد والوں کو ہندوستان کی تعریف ہضم نہیں ہوتی ہے۔