the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لزبن، پرتگال، 4 فروری 2025
اسماعیلی امامت کے دیوان انتہائی افسوس کے ساتھ اعلامیہ جاری کرتے کہ شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49ویں موروثی امام (روحانی پیشوا) اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور چیئرمین محترم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم 88 برس کی عمر میں پرتگال کے شہر لزبن میں انتقال کر گئے ہیں۔ لواحقین میں  ان کا پورا خاندان شامل ہے۔ 

پرنس کریم آغا خان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کی  صاحبزادی حضرت بی بی فاطمہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاد بھائی اور داماد و اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علیہ السلام اور پہلے شیعہ امام کے ذریعے براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کی نسل سے  تھے۔
وہ شہزادہ علی خان اور جان یارڈ بلر کے بڑے بیٹے اور مرحوم سر سلطان محمد شاہ آغا خان III کے پوتے اور امام کے ظاہری وارث تھے۔

اپنی پوری زندگی میں،



عزت مآب آغا خان چہارم نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام ایک سوچ اور روحانی عقیدہ ہے، جو ہمدردی اور رواداری کا درس دیتا ہے، اور انسانیت کے وقار کو برقرار رکھتا ہے۔

عزت مآب  نے اپنی زندگی اپنی کمیونٹی اور مختلف ممالک کے لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے وقف کر دی ہے ، نسل، جنس یا مذہب سے قطع نظر انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی نجی بین الاقوامی ترقیاتی تنظیموں میں سے ایک کی بنیاد رکھی اور اس کی رہنمائی کی، جو دنیا کے کچھ انتہائی غریب اور پسماندہ خطوں میں کمیونٹیز کی خدمت کر رہی ہے۔ وہ ایک سیاستدان اور امن اور انسانی ترقی کے چیمپئن کے طور پر عالمی سطح پر قابل احترام تھے۔

50ویں امام کو نامزد کر دیا گی گیا ہے، اور اس کا اعلان آئندہ دنوں میں ہز اکسلنسی کی وصیت کے پڑھنے کے بعد کیا جائے گا۔

تدفین  کے انتظامات کے حوالے سے جلد اطلاع دی جائے گی۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.