the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 16 جنوری (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ جس عزم کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا ویکسین کو بنانے اور ویکسینیشن مہم کو سمت دی ہے اس کے لئے ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
وزیر اعظم کے ہاتھوں سنیچر کو پورے میں کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کے بعد مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ "آج وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا بحران پر قابو پانے کے لئے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں تین کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ "
کورونا ویکسین بنانے اور ویکسینیشن مہم شروع کرنے میں وزیر اعظم کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "پوری قوم ان



سائنس دانوں کی تعریف کررہی ہے جنہوں نے کورونا کے خلاف ہندوستان کی دیسی ویکسین تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویکسین تیار کرنے سے لے کر ویکینیشن مہم کو سمت دی اس کے لئے ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن کے کارکنوں کو آج کورونا کے خلاف سیکورٹی کور ملنے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہمارے ملک کے ڈاکٹر ، نرسیں ، پیرامیڈیکل عملہ ، پولیس اہلکار اور دوسرے فرنٹ لائن کارکنان جنہوں نے کورونا کے خلاف جنگ لڑی تھی اب انہیں ایک حفاظتی شیلڈ ایک ٹیکے کی شکل میں ملنے جا رہی ہے۔" اگلے مرحلے میں ویکسینیشن مہم تیس کروڑ افراد تک پہنچے گی۔ یہ یقینی طور پر ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ "

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.