: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/18جولائی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کا طرز عمل اور طریقہ کار مثالی ہونا چاہئے اور ریاستی قانون ساز کو اس کی تقلید کرنی چاہئے۔ مانسون سیشن کے آغاز سے کچھ وقت پہلے پارلیمنٹ کے کیمپس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا "کسی بھی پارٹی کا کوئی بھی رکن بحث کے لئے کوئی ایشو لا سکتا ہے حکومت اس پر بحث کے لئے تیار ہے"۔ مسٹر مودی نے
کہا"مجھے امید ہے کہ تمام اراکین اور سیاسی پارٹیاں ملک سے متعلق ایشوز پر بات چیت کرنے اور قومی مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سیشن کے وقت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ کام کاج ہو سکے"۔ قابل غور ہے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بدھ سے شروع ہو رہا ہے اور اس میں 18 کام کے دن ہوں گے اور یہ 10 اگست تک جاری رہے گا۔ پارلیمنٹ میں ڈسلپن برقرار رکھنے کے لئے منگل کو کئی میٹنگیں ہوئیں تاکہ دونوں ایوانوں میں کام کاج آسانی سے یقینی بنایا جا سکے۔