ممبئی/21فروری(ایجنسی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی devendra-fadnavis دویندر فڈنویس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا عہدہ اگلے دو عام انتخابات تک کے لئے بک ہے. ممبئی میں منعقد ایک ایوارڈ تقریب میں فڈنویس نے یہ بات اداکار Ritesh Deshmukh رتیش دیش مکھ کے سوال کے جواب میں کہی.
دیش
مک نے ان سے پوچھا تھا کہ شرد پوار اور نتین گڈکری سمیت مہاراشٹرا سے کون وزیراعظم بن سکتا ہے، اس پر فڈنویس نے کہا ، میں آپ کو بتادوں کہ یہ سوال ہی نہیں اٹھتا کیوں کہ وزیراعظم کا عہدہ پہلے ہی بک ہوچکا ہے، نہ صرف اس سال کے انتخابات کے لیے بلکہ 2024 میں ہونے والے انتخابات کے لیے بھی.