حیدرآباد20جنوری(یواین آئی) وزیراعظم مودی 216فیٹ اونچے اسٹیچو آف ایکوالیٹی (مساوات کا مجسمہ) (رامانُجاچاریا کا مجسمہ) کوحیدرآباد کے نواح میں 5فروری کو قوم کے نام کریں گے جبکہ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند 13فروری کو 120کیلو کے گولڈن رامانُج کے انرچیمبر
کی نقاب کشائی کریں گے۔
یہ مجسمہ،11ویں صدی کے سنت،انقلابی سماجی جہدکار آچاریہ کی ایک ہزارویں یوم پیدائش کی تقاریب کے حصہ کے طورپر نصب کیا جارہا ہے۔
شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ شمس آباد کی45ایکڑاراضی پر پھیلے کامپلکس میں یہ مجسمہ لگایا جائے گا۔