the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 03 جنوری (یو این آئی) انتخابی ریاست اتر پردیش میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اب بدھ کے روز پنجاب کے فیروزپور کا دورہ کریں گے جہاں وہ 42750 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ان میں دہلی۔امرتسر۔ کٹرا ایکسپریس وے،امرتسر ۔اونا سیکشن کو چار لین کا بنانا، مکرین۔ تلواڑہ نئی براڈ گیج ریلو لائن؛ فیروز پور میں پی جی آئی سیٹلائٹ سینٹر اور کپورتھلا اور ہوشیار پور میں دو نئے میڈیکل کالج شامل ہیں۔
دہلی۔ امرتسر۔ کٹرا کے 669 طویل ایکسپریس وے پرتقریبا 39500 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا امکان ہے۔ اس سے دہلی سے امرتسر اور دہلی سے کٹرا کے سفر میں لگنے والا وقت آدھا ہو جائے گا۔ گرین فیلڈ ایکسپریس وے سلطان پور لودھی، گووندوال صاحب، کھدور صاحب، ترن تارن میں سکھوں کے اہم



مذہبی مقامات اور کٹرا میں ہندوؤں کے مقدس مقام ویشنو دیوی کو جوڑے گا۔ اس کے علاوہ یہ ایکسپریس وے ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب اور جموں و کشمیر میں اہم اقتصادی مراکز مثلاًانبالہ، چنڈی گڑھ، موہالی، سنگرور، پٹیالہ، لدھیانہ، جالندھر، کپورتھلا، کٹھوعہ اور سانبا کو بھی جوڑے گا۔
امرتسر۔اونا سیکشن کی چار لین کا بنانے کا کام تقریباً 1700 کروڑ کی لاگت سے کیا جائے گا۔ یہ 77 کلو میٹر لمبا سیکشن امرتسر تا بھوٹا کے بڑے کوریڈور کا ایک حصہ ہے جو کہ شمالی پنجاب اور ہماچل پردیش تک گیا ہے، جو کہ چار اہم قومی شاہراہوں یعنی امرتسر۔ بھٹنڈا۔ جام نگر اقتصادی کوریڈور، دہلی۔ امرتسر۔کٹرا ایکسپریس وے، نارتھ ساؤتھ کوریڈور اور کانگڑا۔ ہمیر پور۔ بلاسپور۔ شملہ کوریڈور کو کنکٹ کرے گا۔ اس سے گھومن، شری ہرگوبند پور اور پل پکتا ٹاؤن (یہاں پر مشہور گرودوارہ پل پکتا صاحب واقع ہے) میں مذہبی مقامات کی کنکٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.