نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریند رمودی 18 جون 2021 کودن 11 بجے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کووِڈ 19 فرنٹ لائن کارکنان کے لئے کسٹمائزڈ کریش کورس پروگرام کا آغاز کریں گے۔ یہ آغاز ریاست بھر میں پھیلے ہوئے 111 تربیتی مراکز پر پروگراموں کے آغاز کا نقیب ہوگا۔ اس آغاز کے بعد وزیر اعظم کا خطبہ ہوگا۔ ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر بھی اس موقع پر
موجود رہیں گے۔
یہ پروگرام پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 کے تحت مرکزی عنصر کے طور پر خصوصی پروگرا م کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے مجموعی مالی منصوبہ جاتی اخراجات 276 کروڑ روپئے کے بقدر ہیں۔ یہ پروگرام ایسے ہنر مند غیر طبی حفظانِ صحت کارکنان کی افرادی قوت فراہم کرے گا جو صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کی تکمیل کریں گے۔