the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 25 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی سماج کے لئے سکھ گرووں کی عظیم تعلیمات اور قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ملک کے لوگوں سے گرووں کے خوابوں کی تکمیل کے لئے متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گرووں نے ملک کو جن خطرات سے آگاہ کیا تھا وہ خطرے آج بھی برقرار ہیں اور ان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے گرو جن خطروں سے ملک کو آگاہ کرتے رہے وہ خطرے آج بھی ویسے ہی ہیں اور ان سے ملک کی حفاظت کرنی ہے۔ مسٹر مودی نے سنیچر کو گرو پرو تقریبات کے موقع پر گجرات کے کچھ ضلع کے گرودوارہ لکھپت صاحب میں منعقد ایک تقریب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کررہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عظیم گرو صاحب کی مہربانی سے حکومت گرو گوبند سنگھ جی کے 350 سالہ پرکاش پرب اور گرو نانک دیو جی کے 550 سالہ پرکاش پرب جیسے مبارک مواقع کو منانے کی پوزیشن میں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں گرو نانک دیو جی کے پیغام کو نئی توانائی کے ساتھ پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی گئیں۔ کرتار



پور صاحب کوریڈور جس کا کئی دہائیوں سے انتظار تھا، حکومت نے 2019 میں مکمل کر لیا۔ اس وقت گرو تیگ بہادر جی کا 400 سالہ پرکاش اتسو منایا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، دیر سے ہی سہی، ہم قابل احترام گرو گرنتھ صاحب کے ’سوروپ‘ کو افغانستان سے ہندوستان لانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے بڑا گرو کی مہربانی کا تجربہ اور کیا ہو سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب وہ چند ماہ قبل امریکہ گئے تھے تو امریکہ نے وہاں کی 150 سے زائد تاریخی اشیا ہندوستان کو واپس کی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ یہاں ایک پیش قبض یا چھوٹی تلوار بھی ہے جس پر فارسی میں گرو ہر گوبند جی کا نام لکھا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ”یہ سب کرنے کے قابل ہونا اس حکومت کی بڑی خوش قسمتی ہے“۔
وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ گجرات کے لیے یہ ہمیشہ سے فخر کی بات رہی ہے کہ پنچ پیارے کے چوتھے گرسکھ، بھائی موکھم سنگھ جی کا تعلق گجرات سے تھا، جنھوں نے خالصہ پنتھ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ گرودوارہ بیٹ دوارکا بھائی محکم سنگھ نے دیو بھومی دوارکا میں ان کی یاد میں تعمیر کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.