the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے ان پر غیر منظم شعبے کو ختم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے پہلے تو نوٹ بندی کے نام پر، پھر جی ایس ٹی اور اب کورونا وبا کے نام پر اس شعبے کو برباد کردیا ہے بدھ کے روز یہاں جاری ایک ویڈیو میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے غیر منظم شعبے کو تباہ کرنے کے لئے منصوبہ بند کام کیا ہے۔ کورونا کے سلسلے میں اچانک کیا گیا لاک ڈاؤن غیر منظم طبقے کے لئے سزائے موت جیسا ثابت ہوا۔ مسٹر مودی نے 21 دن میں کورونا وبا کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ختم کئے کروڑوں روزگار اور چھوٹی صنعتیں۔
انہوں نے کہا ’’کورونا کے نام پر کیا وہ غیر منظم شعبے پر تیسرا حملہ ہے۔ غریب، چھوٹے اور درمیانے طبقے کے کاروباری افراد روز کماتے اور روز کھاتے ہیں۔ جب آپ نے بغیر اطلاع کے لاک ڈاؤن کیا تو آپ نے ان پر حملہ کیا۔ وزیر اعظم جی نے کہا کہ 21 دن کی لڑائی ہوگی، غیر منظم شعبے کی ریڑھ کی ہڈی 21



دن میں توڑ دی گئی۔ لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد، آپ دیکھئے کانگریس پارٹی نے ایک بار نہیں کئی مرتبہ حکومت سے کہا ہے کہ غریبوں کی مدد کرنی ہی پڑے گی، نیائے یوجنا جیسی اسکیم نافذ کرنی پڑے گی، رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرنا ہوگا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی نے حکومت کو اس بحران سے نکلنے کا جو بھی مشورہ دیا اس پر غور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے کہا تھا کہ آپ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لئے ایک پیکیج تیار کیجئےکیونکہ غریبوں کو بچانے کی ضرورت ہے۔ اس رقم کے بغیر وہ زندہ نہیں بچیں گے، حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ اس کے برعکس حکومت نے دولت مند پندرہ بیس افراد کے کروڑوں کروڑوں روپے معاف کردیئے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن، کورونا کا حملہ نہیں تھا، بلکہ یہ ملک کے غریبوں پر حملہ تھا، ملک کے نوجوانوں کے مستقبل پر حملہ تھا۔ لاک ڈاؤن مزدوروں، کسانوں اور چھوٹے تاجروں اور غیر منظم معیشت پر حملہ تھا، ملک کو اس بات کو سمجھنا ہوگا اور سب کو اس حملے کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.