نئی دہلی، 13 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جلیانوالہ باغ قتل عام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے
ایک ٹویٹ میں کہا’’میں ان شہیدوں کو سلام کرتا ہوں، جن
کا آج ہی کے دن جلیانوالہ باغ میں بہیمانہ قتل عام کیا گیا تھا۔ ہم ان کی جرات اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔ ان کی بہادری آنے والے کئی برسوں تک ہندوستانیوں کو تحریک دیتی رہے گی۔