: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی اور انہیں تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آنے والے برسوں میں دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں ممالک
کا ماننا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات مشتر کہ جمہوری اقدار اور عوام سے قریبی تعلقات پر مبنی ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی رابطوں سے پیدا ہونے والے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے ،انہوں نے تجارت اور اقتصادی تعاون، مویشی پروری، دواسازی، تعلیم ، خلائی اور دیگر شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔