روم، 31مارچ (یو این آئی) اٹلی کے وزیراعظم ماریو دراگی اور ان کی اہلیہ ماریا سرنیلا کیپیلو نے دوا کمپنی اسٹرازنیکا کی کورونا ویکسین کی پہلی خراک لگوا لی ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری کی گئی پریس
ریلیز کے مطابق 73سالہ سیاستداں مسٹر دراگی نے راجدھانی روم کے ٹرمنی اسٹیشن کے نزدیک واقع ویکسین مرکز میں ویکسین لگوائی۔
مسٹر دراگی اور انکی اہلیہ کو طے وقت اور عمرگروپ کی ترجیح کے مطابق کورونا ویکسین دی گئی۔