کوچی، 18 اگست (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سیلاب کے قدرتی آفات کے سامنا کرناے والے کیرالہ کو 500 کروڑ روپیہ کی عبوری مدد کا اعلان کیا۔
مسٹر مودی نے ہفتے کے روز ر کیرالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب کی وجہ سے غیر ناگہانی موت اور املاک کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ریاست میں سیلاب کی صورتحال کاجائزہ لینے پہنچنے والے مسٹر مودی نے ایک جائزہ میٹنگ کی ۔ موسم میں بہتری کے بعد، انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کچھ علاقوں کا ہوائی سروے کیا۔
کیرالہ کے گورنر جسٹس (ریٹائرڈ) پی سداشیوم، وزیر اعلی پنرائی وجین اور وزیر ملکت برائے سیاحت الفاسو کنتنم بھی ہوائی کے سروے کے دوران وزیراعظم کے ساتھ تھے۔