جے پور/7جولائی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ایک روزہ دورے پر راجستھان پہنچے۔
گورنر کلیان سنگھ، وزیر اعلی وسندھرا راجے اور ممبر پارلیمنٹ رام چر ن
بوہرا اور میئر اشوک لاهوٹي نے ان کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔
مسٹر مودی ہوائی اڈے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم پہنچے اور جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہو گئے جہاں وہ سرکاری اسکیموں سے فیضیاب ہونے والوں سے خطاب کریں گے۔