کاس گنج، 11 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹروں کو خبردار کیا ہے کہ اس الیکشن میں ’پریوارواد‘ ریاست میں مافیا راج کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جمعہ کو ایٹا ضلع کے کاس گنج میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے اپوزیشن پارٹی سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے اتحاد کو پریوارواد کو ہوا دینے کے طور پر سخت نشانہ بنایا۔
انہوں نے سیاست میں
خاندان پرستی کو بھی آئین کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور علاقائی انتخابی انچارج ارجن رام میگھوال اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر رہنما موجود تھے
انہوں نے کہاکہ 'پریوارواد بھی آئین کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر اگر چاہتے تو اپنے خاندان کے لیے ایک الگ پارٹی بنا سکتے تھے، لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ نوجوان صلاحیتوں کے لیے پریوارواد سب سے بڑا خطرہ ہے۔