نئی دہلی، 02 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز امریکی صدر اور ڈونالڈ ٹرمپ اور امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جلد صحت یابی کی تمنا ظاہر کی۔ مسٹر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمت کورونا سے متاثر ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے خود ٹوئیٹ کیا کہ "میں اور میلانیا ٹرمپ کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ہماری کورونا
وائرس کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ہم از خود تنہائی میں ہیں اور فوری طور پر وائرس سے شفایابی کے لیے علاج شروع کر چکے ہیں۔ ہم کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے ،اور جیتیں گے"۔
مسٹر مودی نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ "میں کورونا وائرس سے متاثرہ امریکی صدر مسٹر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی جلد صحتیابی اور بہتر صحت کا متمنی ہوں"۔