بھوپال،12ستمبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج کورونا وبا کے چیلنجوں کے درمیان مدھیہ پردیش میں تیارمکانات میں 1.75 لاکھ کنبوں کو گرہ پرویش(گھر میں داخل ) کرائیں گے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق مسٹر مودی صبح 11 بجے مدھیہ پردیش کے 1.75 لاکھ کنبوں کو ورچوول بنیاد پر گھر میں داخل کرائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب بھی کریں گے۔ ’پردھان منتری گرامین آواس یوجنا‘ کے تحت 12 ہزار دیہاتوں میں تیار کئے گئے 1 لاکھ 75 ہزار مکانات کے
لئے منعقد گرہ پرویش پروگرام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
دریں اثنا وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پروباوقار موجودگی میں ریاست کے لاکھوں کنبے ’پی ایم گرامین آواس یوجنا‘ کے تحت گھر میں داخل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مدھیہ پردیش کے لئے بے حد خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ آئیے ، ہم سب ’گرہ پرویش‘ کے اس انوکھے جشن میں مستفید خاندانوں کے ساتھ شامل ہوں اور ان کے لطف کو دوبالا کریں۔