the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 6 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے شہر ہزیرہ میں رو-پیکس ٹرمینل کا افتتاح کریں گے، جہاں وہ ہزیرہ اور گھوگھا کے درمیان شروع ہونے والی رو-پیکس سروس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
وزیر اعظم اس تقریب کے دوران اس سروس کا استعمال کرنے والے مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کریں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے جہازرانی اور گجرات کے وزیر اعلی بھی موجود ہوں گے۔
ہزیرہ میں شروع ہونے والے رو-پیکس ٹرمینل 100 میٹر لمبا اور 40



میٹر چوڑا ہے، جس کی تعمیر میں تقریبا 25 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔
رو-پیکس فیری ویسل 'وایج سمفنی' تین منزلہ جہاز ہے۔ اس کے مرکزی ڈیک میں 30 ٹرکوں کی گنجائش ہے، اوپری ڈیک میں 100 مسافر کاریں اور مسافر ڈیک میں 500 مسافروں اور 34 عملے کی گنجائش ہے۔
ہزیرہ-گھوگھا رو پیکس فیری سروس کے بہت فائدے ہوں گے۔ اس سے گھوگھا اور ہزیرہ کے درمیان فاصلہ 370 سے گھٹ کر 90 کلومیٹر ہوجائے گا۔
فیری سروس کے ذریعہ روزانہ 3 ٹرپ کے ذریعہ سالانہ 5 لاکھ مسافر ، 80000 مسافر گاڑیاں، 50000 دو پہیے اور 30000 ٹرک ڈھوئے جائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.