the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 14 جولائی کو ہونے والے ہندوستان-اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اتحاد آئی 2 یو 2 کی پہلی ورچوئل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
میٹنگ میں امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان بھی شرکت کریں گے۔ یہ آئی 2 یو 2 اتحاد، بنیادی طور پر اقتصادی موضوعات پر تعاون پر مبنی، گزشتہ سال 18 اکتوبر کو چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں تشکیل پایا۔ شیرپا کی سطح پر چاروں ممالک کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں میں تبادلے بڑھانے کے لیے



بات چیت ہوتی رہی ہے۔
یہ اتحاد بنیادی طور پر چھ شعبوں – پانی، توانائی، ٹرانسپورٹ، خلا، صحت اور غذائی تحفظ میں مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان شعبوں میں نجی سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر میں جدید کاری، صنعتوں کے لیے کم سے کم کاربن کے اخراج کے اقدامات، صحت عامہ کی بہتری اور جدید ترین اور آلودگی سے پاک ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کام کیا جائے گا۔
اس میٹنگ میں، رہنما آئی 2 یو 2 فریم ورک کے تحت ممکنہ مشترکہ منصوبوں کے ساتھ ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلے میں اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.