نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کی وزیر اعظم نے کووڈ-19 کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کی طرف سے بڑے پیمانے پر ہندوستان کو فوری طور پر اور فراخدلی سے تعاون مہیا کرنے پر ان کی ستائش کی دونوں لیڈروں نے عالمی سطح پر کووڈ-19 کی وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے ویکسین اور سستی دواؤں کی مناسب رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت
پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے عارضی طور پر رعایت کے لئے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے ذریعہ ڈبلیو ٹی او میں پیش کی گئی تجویز پر آسٹریلیا کا تعاون طلب کیا۔
انہوں نے گزشتہ سال ہونے والی ورچوئل کانفرنس کے بعد ہندوستان-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں عوام کے تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔