نئی دہلی، 26 دسمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سورج گرہن کے نظارے دیکھے اور کچھ تصاویر بھی شیئر کی۔
مسٹر مودی نے ٹویٹس میں کہا’’میں بھی دوسرے ہندوستانیوں کی طرح سورج گرہن دیکھنے کے لئے پرجوش تھا۔ میں سورج نہیں دیکھ پایا کیونکہ یہاں مکمل طور پر بادل چھائے ہوئے ہیں، لیکن میں نے لائیو اسٹریم کے ذریعہ قاضی کوڈ میں
دکھائی دئیے سورج گرہن کو دیکھا۔ اس کے ساتھ ہی میں نے ماہرین کے ساتھ اس کے بارے میں بات چیت کی‘‘۔
انہوں نے سورج گرہن کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی۔ تصاویر میں وہ کچھ ماہرین سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ایک تصویر میں انہوں نے گرہن دیکھنے کے لئے خاص سیاہ چشمہ بھی لگا رکھے ہیں ۔قومی دارالحکومت دہلی میں بادل چھائے رہنے کی وجہ سے سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکا۔