نئی دہلی ، 24 اگست ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی پہلی برسی پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گذشتہ سال آج ہی کے دن انہیں کھو دیا تھا۔
مسٹر مودی نے مسٹر جیٹلی کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’ گزشتہ سال آج ہی کے دن ہم نے ارون جیٹلی کو کھودیا تھا۔ مجھے اپنے دوست
کی بہت یاد آتی ہے۔ ارون جی نے محنت سے ملک کی خدمت کی۔ ان کے پاس عمدہ فکری ، قانونی مہارت اور شخصیت تھی۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ارون جیٹلی کی تقریر کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال مسٹر مودی ارون جیٹلی کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ بیرون ملک سفر کررہے تھے۔