نئی دہلی 22 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی خوفناک طوفان ’امفان‘ کی وجہ سے پیداصورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کی صبح مغربی بنگال اور اڑیسہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
مسٹر مودی دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ریلیف اور بحالی کے
اقدامات پر بات چیت کریں گے۔
وہ صبح تقریبا 10:45 بجے کولکتہ پہنچیں گے اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ ریاست کا ہوائی سروے کریں گے۔ دونوں لیڈر بشيرهاٹ میں شام میں ایک ایڈ منسٹریٹو میٹنگ کو بھی خطاب کریں گے جس کے بعد مسٹر مودی بھونیشور کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔