نئی دہلی ، 9 اکتوبر( یواین آئی،) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ہندوستانی فارن سروس (آئی ایف ایس) ڈے کے موقع پر اس سروس کے افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خدمت کرنے اور عالمی سطح پر قومی مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے ان کے کام قابل تعریف ہیں۔
خیال رہے آئی ایف ایس کا قیام 9 اکتوبر1946 کوعمل میں آیا تھا۔ سال 2011 سے اس دن کو ’آئی ایف
ایس ڈے‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں مسٹر مودی نے کہا ’’آئی ایف ایس ڈے کے موقع پر ہندوستانی خارجہ سروس کے تمام افسران کو مبارکباد۔ ملک کی خدمت کرنے اور عالمی سطح پر قومی مفادات کو آگے بڑھانے میں ان کے کام قابل ستائش ہیں۔ وندے بھارت مشن اور کووڈ19 کے دوران ہمارے شہریوں اور اور دوسرے ممالک کے لئے پہنچائی گئی مدد قابل تعریف ہے ‘‘۔