نئی دہلی،5 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اجودھیا میں رام مندر بھومی پوجن کے لئے بدھ کی صبح اجودھیاکیلئے روانہ ہوگئے۔
مسٹرمودی عام طور پر کرتا پاجامہ پہنتے ہیں لیکن وہ بھومی پوجن میں شامل ہونے کے لئے کرتا کے ساتھ دھوتی پہنے ہوئے
ہیں۔
وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے مسٹر مودی کے ٹویٹرہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں مودی گولڈن رنگ کا کرتا اور دھوتی پہنے نظر آرہے ہیں۔ مسٹر مودی کے گلے میں سفید شال ہے اور وہ ہاتھ جوڑے ہوئے طیارہ کی سیڑھیاں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
یواین آئی،اظ