نئی دہلی، 25 دسمبر (یو این آئی) بھارت رتن یافتہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی اور کاشی ہندو یونیورسٹی کے بانی پنڈت مدن موہن مالویہ کے یوم پیدائش پر جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں خراج عقیدت پیش کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا مسٹر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا میں اپوزیشن
لیڈر غلام نبی آزاد اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رجنجن چودھری سمیت کئی لیڈروں نے پنڈت مالویہ اور مسٹر واجپئی کی تصویر پر گلہائے عقیدت نظر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
پروگرام کے بعد مسٹر مودی نے ’اٹل بہاری واجپئی ان پارلیمنٹ ۔
اے کومن موریٹیو وولیوم‘ نامی کتاب کا اجرا کیا۔