کرشنا نگر، 02 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں 15,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے آج نادیہ ضلع کے کرشن نگر میں ایک سرکاری تقریب میں ان پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے بنگال کو خود کفیل بننے اور مزید سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔ ترقی کے
عمل میں بجلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مغربی بنگال کو اس کی بجلی کی ضروریات کے لیے خود کفیل بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ پرولیا، (میگاواٹ (II (2x660 انہوں نے کہا کہ رگھونا تھ پور تھرمل پاور اسٹیشن مرحلہ ضلع کے رگھوناتھ پور میں واقع ، دامودر ویلی کارپوریشن کا کو ئلہ پر مبنی تھر مل پاور پروجیکٹ ریاست میں 11,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری لائے گا۔