نئی دہلی، 8ستمبر (یو این آئی) ایک 70 ہزار کروڑ روپے کے پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی) کے حصے کے طور پر حکومت نے خواتین ، غریب معمر افراد اور کسانوں کے لئے مفت اناج اور نقد رقم کا اعلان کیا تھا۔ پیکج پر تیزی سے کیا جانے والے عمل درآمد پر مرکز اور ریاستی سرکاریں لگا تار قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے تحت تقریبا 42 کروڑ غریب لوگوں کو ، 68 ہزار 820 کروڑ روپے کی مالی مدد مل چکی ہے۔
پی ایم کسان کی پہلی قسط کی 17 ہزار 891 کروڑ روپے کی پہلے مرحلے کی رقم 8.94 کروڑ مستفدین کو حاصل
ہوئی۔
پہلی قسط کے طور پر 20.65 کروڑ (100 فیصد) خاتون جن دھن کھاتے داروں کو 10 ہزار 325 کروڑ روپے کے قرضے دئے گئے، دوسری قسط کے طور پر 20.63 کروڑ (100 فیصد) خاتون جن دھن کھاتے داروں کو 10 ہزار 315 کروڑ روپے کے قرضے دیئے گئے، تیسری قسط کے طور پر 20.62 کروڑ (100 فیصد) خاتون جن دھن کھاتے داروں کو 10 ہزار 312 کروڑ روپے کے قرض دئے گئے۔
مجموعی طور پر 2 ہزار 814 اعشاریہ پانچ کروڑ روپے تقریبا 2.81 کروڑ معمر افراد ، بیواؤں اور معذور افراد کو، دو قسطوں میں ادا کئے گئے۔ سبھی 2.81 کروڑ مستفدین کو فائدے کی یہ منتقلی دو قسطوں میں کی گئی۔