حیدرآباد5جولائی(یواین آئی)بی جے پی کی قومی عاملہ کے اجلاس کے بعد منعقدہ جلسہ ”وجئے سنکلپ سبھا“کی کامیابی کے دعوی پر کانگریس نے شدید تنقید کی ہے۔
پارٹی کے رکن اسمبلی جگاریڈی نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم مودی نے اس جلسہ میں تلنگانہ کیلئے کوئی
نیا اعلان نہیں کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو یہ توقع تھی کہ وزیراعظم فنڈس کی اجرائی، متنازعہ اگنی پت اسکیم یا روزگار کے بارے میں بات کریں گے لیکن وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ان امور کا احاطہ نہیں کیااورعوام کی توقعات پوری نہیں ہوسکیں۔