نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ویرار میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے کورونا مریضوں کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے کنبوں کے لئے دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے کے لئے 50 ہزار روپے کی معاوضے کی رقم منظوری کی ہے مسٹر مودی نے حادثے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے
اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے مرنے والوں کے کنبوں کے لئے دو دو لاکھ اور سنگین طور پر زخمیوں کے لئے 50، 50 ہزار روپے کی معاوضے کی رقم منظور کی ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار میں ایک اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔