بنگلورو، 19 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے دو اہم اقدامات کا آغاز کیا جو ہندوستان کے ایرو اسپیس اور دفاعی صنعت کو اپڈیٹ کریں گے۔
مسٹر مودی نے بوئنگ سو کنیا پرو گرام کا آغاز کیا جس کا مقصد ملک کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ہوابازی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو داخلہ حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔ یہ پرو گرام پورے ہندوستان میں لڑکیوں اور خواتین کو مواقع فراہم کرے گا۔ اس سے وہ سائنس، ٹیکنالوجی ، انجینئر نگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) جیسے شعبوں
میں ضروری مہارتیں سیکھ سکیں گی اور انہیں ہوا بازی کے شعبے میں تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ایس ٹی ای ایم میں کیریئر کے تئیں دلچسپی بڑھانے کے لیے لڑکیوں کے لیے یہ پرو گرام منصوبہ بند مقامات پر ایس ٹی ای ایم لیبارٹریز بنائے گا۔ یہ پرو گرام ان خواتین کو اسکالر شپ حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا جو پائلٹ بننے کی ٹریننگ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اس میں سرمایہ کاری سے فلائٹ ٹریننگ کورسز ، سرٹیفیکیشن حاصل کرنے، سمیلیٹر ٹریننگ اور کیریئز ڈیولپمنٹ پرو گرام کے لیے مالی مدد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔