: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 جنوری، (یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج ایوانِ دستور کے سینٹرل ہال میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر کو گلہائے عقیدت پیش کیا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ؛ مرکزی وزیر برائے صنعت و تجارت پیوش گوئل، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن
کھڑگے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ ، سابق اراکین پارلیمنٹ ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹریوں، اُتپل کمار سنگھ اور پی سی مودی اور دیگر معززین نے بھی آنجہانی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔